‫ہو - کتابیں - شیرنی کی بیداری

شیرنی کی بیداری
‫استانی صاحب: ‫لیسا بیوئیر

شیرنی اپنے خواب راحت سے بیدار ہوتی ہے۔ ایک عظیم الشان طاقت، جذبات کا ہیجان اور خوبصورتی کی تصویر لئے ہوئے۔ محض اس کی موجودگی اس کے پورے علاقہ کی قیادت کرتی۔ اپنے بچوں کی محافظت کرتی اور ببر شیر کو طاقت بخشتی ہے۔ جھنڈ میں رہ کر شیرنیاں اپنے چاروں طرف کے علاقوں پر اپنا رعب جماتی ہیں۔

آپ بھی ایک شیرنی ہیں!

شیرنی کی بیداری میں لیسابیوئیر شیرنی کی زندگی اور تصویر کو مسیحی عورتوں کے لئے ایک آتش مزاج اور ایک نازک ظرف کا نمونہ کے طور پر پیش کرتی ہیں۔ اس متحیر کن جانور کی تعجب خیز خصلت کا انکشاف کرتے ہوئے لیسا مسیحی عورتوں کو چیلنج کرتی ہیں کہ وہ بھی ایک دوسرے کی پرواہ کریں، نیک ارادہ کے ساتھ خدمت کریں اور دعا میں مضبوط ہوں۔ اس پیغام کے ذریعہ آپ پائیں گی کہ جوان لڑکے لڑکیوں کی کس طرح حفاظت اور جن کو کسی وجہ سے خاموش کر دیا گیا ہے انہیں اپنی آواز قرضہ میں دے سکتی ہیں۔

فطرت کے قابل ملاحظہ بصیرت سے معمور اور شیرنی کے متعلق بائیبل کے حوالہ جات جو گہرے مطلب رکھتے ہیں یہ کتاب ایک نایاب پیش کش ہے۔ شیرنی کی بیداری مسیحی عورتوں کے لئے ایک بلاہٹ ہے کہ زمین پر نیک کام کے منصوبہ کے لئے ایک شیرنی کی طاقت کے مثل جمع ہو جائیں۔

کیونکہ مسیح کوبھی یہوداہ کے قبیلہ کا ببر شیر کہا گیا ہے اور ہم اس کی بیدار ہونے والی شیرنیاں ہیں۔

‫ڈاؤن لوڈ کری (~3.05 MB)

Share